مدرسہ میں گھس کر مہتمم صاحب پر جان لیوا حملہ
مدرسہ میں گھس کر مہتمم صاحب پر جان لیوا حملہ

ضلع بانکا کے بنسی پور گاؤں میں آج علی الصبح ایک نہایت دل خراش واقعہ پیش آیا۔ مدرسہ منبع المعارف قمریہ کے مہتمم حضرت قاری نظام الدین قاسمی صاحب پر تقریباً 3 بج کر 40 منٹ پر ایک نامعلوم شخص نے اچانک پانچ مرتبہ چاقو سے جان لیوا حملہ کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
ابتدائی طور پر حضرت کو بونسی اسپتال میں داخل کرایا گیا، مگر حالت کی سنگینی کے سبب انہیں فوری طور پر بھاگلپور کے مایا گنج اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ حضرت قاری نظام الدین قاسمی صاحب بزرگوں کی صحبت یافتہ، صوفیانہ مزاج کے حامل اور نہایت ہی بے ضرر و پاکباز شخصیت تھے۔ اس افسوسناک واقعہ نے علاقے بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑا دی ہے۔
یہ بھی افسوس کا مقام ہے کہ اتنا بڑا حادثہ ہونے کے باوجود علاقے کے وہی یوٹیوبر حضرات، جو امنور کے معاملے پر اچھل اچھل کر رپورٹنگ کر رہے تھے، اب بالکل خاموش ہیں۔ نہ کسی نے معاملے کو سنسنی خیز بنایا اور نہ ہی حقائق کو عوام کے سامنے رکھا۔ گویا سب کو سانپ سونگھ گیا ہے۔
تمام محبانِ دین و اہلِ مدرسہ سے خصوصی دعا کی گزارش ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت قاری صاحب کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ان کی عمر و عافیت میں برکت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ ۔
What's Your Reaction?






