پاکستان میں مون سون کے دوران 221 افراد ہلاک، این ڈی ایم اے کی لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے وفاقی ادارے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے دوران اب تک 221 افراد ہلاک جبکہ 592 زخمی ہو چکے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے لوگوں کو شمالی علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Jul 22, 2025 - 14:24
Jul 22, 2025 - 17:41
 0  4
پاکستان میں مون سون کے دوران 221 افراد ہلاک، این ڈی ایم اے کی لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

پاکستان میں مون سون کے دوران 221 افراد ہلاک، 592 زخمی: این ڈی ایم اے

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے وفاقی ادارے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے دوران اب تک 221 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، 26 جون سے 21 جولائی کے دوران 221 افراد ہلاک جبکہ 592 زخمی ہوئی ہیں۔

اس دوران، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 135 افراد مارے گئے۔ پنجاب میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 470 ہے۔ خیبر پختونخوا میں 46 جبکہ سندھ میں 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ صوبہ بلوچتان میں مون سون کے دوران 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس میں گذشتہ روز بابو سر کے نزدیک سیلابی ریلے کے نتیجے میں ہونے والی اموات شامل نہیں۔

What's Your Reaction?

Like Like 1
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0