*جمعیتہ علماء ہند شہر لونی نےہوٹلوں پر پابندی کے خلاف کی کمشنر سے ملاقات*

*جمعیتہ علماء ہند شہر لونی نےہوٹلوں پر پابندی کے خلاف کی کمشنر سے ملاقات*

Aug 1, 2025 - 21:59
Aug 1, 2025 - 22:01
 0  5
*جمعیتہ علماء ہند شہر لونی نےہوٹلوں پر پابندی کے خلاف کی کمشنر سے ملاقات*

*جمعیتہ علماء ہند شہر لونی نےہوٹلوں پر پابندی کے خلاف کی کمشنر سے ملاقات*

( پریس ریلیز 1/8/2025 لونی غازی آباد ) 

جمعیتہ علماء ہند ایک مذہبی اور سماجی تنظیم ہے - جو ہندوستان میں بلا تفریق مذہب و ملت فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے-

اسی سلسلے کی ایک کڑی جمعیتہ علماء ہند شہر لونی بھی ہے جو پہلے دن سے ہی سر گرم عمل اور قوم و ملت کی خدمت کے لیے متحرک و فعال ہے اور علاقائی سطح پر انسانیت کی بنیاد پر خدمت انجام دے رہی ہے - 

آج مہنگائی اور بے روزگاری کے اضافے کے سبب غریبوں کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ درپیش ہے - 

ایسے میں ہوٹلوں اور گوشت کی دکانوں پر پرشاسن کے ذریعے پابندی یہ انتہائی ناانصافی اور ظالمانہ رویہ ہے - 

جس کی اطلاع جمعیتہ علماء ہند شہر لونی کو دی گئی جس پر جمعیتہ علماء ہند شہر لونی کے جنرل سکریٹری مولانا قاری فیض الدین عارف صاحب نے29/07/25 کی دوپہر کو اے،سی،پی لونی سے بات کی اور ہوٹلوں کو کھولنے کی مانگ کی لیکن پورے ایک دن گذر جانے کے بعد بھی ہوٹلوں کو نہیں کھلنے دیا گیا تو 30/07/25 کوناظم صاحب نے ڈی، سی، پی مراد نگر سے بات کی تو انھوں نے اے، سی، پی کے واسطے سے ہوٹلوں کو کھلوانے کی یقین دلائی لیکن کافی وقت گزرنے کے بعد بھی ہوٹلوں کے نہ کھلنے پر ناظم صاحب نے پھر اے،سی،پی سے بات کی اور کہا کہ آج میری ڈی،سی،پی سے بات ہوئی ہےتو انہوں نے کہا ہے کہ اے،سی،پی لونی کو بول دیتا ہوں کیا آپ کو ڈی،سی،پی سر نے فون کیا ہے یا نہیں جس پر اے،سی، پی صاحب نے جواب دیا کہ ہاں سر کا فون آیا تھا اور میں نےایس ،او لونی کو بول دیا ہے آپ ان سے بات کر لیجئے لیکن جب ناظم صاحب نے ایس او لو نی سے بات کی تو انھوں نے ناظم صاحب سے نازیبا الفاظ کہے جس سے نفرت کی بو آرہی تھی اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جہاں سے انصاف ملنے کی امید کی جاتی ہے وہاں سے بین المذاہب نفرت کی ہوا چلائی جا رہی ہے - اسی کے پیش نظر آج مولانا قاری فیض الدین عارف صاحب ناظم اعلیٰ جمعیتہ علماء ہند شہر لونی کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنر غازی آباد سے ملاقات کی اور تمام تر تفصیلات سے آگاہ کراتے ہوئے ایسی منفی سوچ اور ترش رو ایس، او پر قانونی کاروائی کی مانگ کی ہے کہ اس معاملے کو سنگینی سے لیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کی جائے اور ہماری مانگ کو پورا کیا جائے - وفد میں قاری محمد مسرور صاحب نائب سکریٹری، قاری فہیم الدین صاحب نائب سکریٹری، مفتی ولی اللہ صاحب قاسمی رکن عاملہ ،مولانا تمیزالدین صاحب قاسمی رکن عاملہ، قاری محمد شوکت علی رکن عاملہ جمعیتہ علماء ہند شہر لونی کے علاوہ قاری محمد داؤد صاحب قاسمی اور بھائی محمد آصف کے نام شامل ہیں _

*مفتی ابو حذیفہ فھیم الدین رحمانی :میڈیا انچارج و نائب سکریٹری ؛جمعیتہ علماء ہند شہر لونی*

8

010819408

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0