جامعہ رحمانی مونگیر کے مخلص استاذ مولانا مفتی محمد اعجاز رحمانیؒ کا المناک انتقال
جامعہ رحمانی مونگیر کے مخلص استاذ مولانا مفتی محمد اعجاز رحمانیؒ کا المناک انتقال
! نہایت رنج و غم کے ساتھ یہ خبر سامنے آئی ہے کہ جامعہ رحمانی مونگیر کے استاذِ حدیث، ممتاز عالمِ دین اور خوش اخلاق شخصیت حضرت مولانا و مفتی محمد اعجاز رحمانی قاسمی رحمہ اللہ ای المناک سڑک حادثے میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق حضرت مولانا دارالعلوم وقف دیوبند میں منعقدہ علامہ انور شاہ کشمیریؒ کی حیات و خدمات پر سیمینار میں شرکت کے بعد دیوبند سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے تھے، اسی دوران میرٹھ–مرادنگر کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں وہ موقع پر ہی جانبر نہ ہو سکے۔
حضرت مولانا جامعہ اسلامیہ رشید العلوم چمپانگر، بھاگلپور کے سابق استاذ اور جامعہ رحمانی مونگیر میں طویل عرصے سے استاذِ حدیث کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ آپ اپنی گہری علمی بصیرت، اعلیٰ تدریسی صلاحیت، مؤثر خطابت اور طلبہ کی دینی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے خاص مقام رکھتے تھے۔
علمِ حدیث کی تدریس، اصلاحِ امت اور دینی شعور کی بیداری آپ کی زندگی کا مقصد تھا۔ آپ کی سادگی، خلوص اور شفقت طلبہ و احباب کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہی۔ آپ کے انتقال سے علمی و دینی حلقوں خصوصاً جامعہ رحمانی مونگیر کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان و محبین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُون۔
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Angry
0
Sad
0
Wow
0