آسمانی بجلی گرنے سے کسان شدید زخمی
آسمانی بجلی گرنے سے کسان شدید زخمی

سنہولہ بھاگل پور - جمعہ کی دوپہر زور دار بارش کے دوران بنیاڈیہ گاؤں کے کسان کھیت میں کام کر رہے تھے اسی دوران آسمانی بجلی گر گئی۔ بجلی گرنے سے 4 کسان شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر اسے قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے تک بجلی چمکنے کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو کھلے میدان میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اُجالا خبر
What's Your Reaction?






