بانکا ضلع دھوریا پرکھنڈ سے بڑی خبر

بانکا ضلع دھوریا پرکھنڈ سے بڑی خبر

Sep 16, 2025 - 13:27
Sep 16, 2025 - 13:52
 0  60
بانکا ضلع دھوریا پرکھنڈ سے بڑی خبر

بانکا ضلع کے دھوریا پرکھنڈ میں دھندھیلی کے الزامات کو لیکر سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔
راجد کے سابق منتری جاوید اقبال نے کھلے عام دھوریا بلاک کے سی او، اور بی ڈی او، کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کریں ورنہ اس کا انجام ٹھیک نہیں ہوگا۔

جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ پرکھنڈ میں عام لوگوں کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ صحیح طریقے سے نہیں مل رہا ہے، مستحقین کے نام چھوٹ رہے ہیں اور کچھ لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے اسکیموں کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس سب میں انتظامیہ کی غفلت اور ملی بھگت صاف نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے دھوریا بلاک کے سی او، اور بی ڈی، او دونوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ “لوگوں کے حقوق کے ساتھ کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر فوری طور پر نظام کو درست نہیں کیا گیا تو سخت عوامی احتجاج ہوگا اور ذمہ دار افسران کو جواب دینا ہوگا۔”

جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی عوامی وفد کے ساتھ اعلیٰ حکام کو اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ دیں گے تاکہ قصورواروں کے خلاف کارروائی ہو سکے۔

 اس وقت پورے دھوریا پرکھنڈ میں جاوید اقبال کے بیان کے بعد سرکاری اہلکاروں میں ہلچل مچی ہوئی ہے، اور لوگ انتظار کر رہے ہیں کہ آیا انتظامیہ کوئی ٹھوس قدم اٹھائے گی یا پھر دھندھیلی کا سلسلہ یوں ہی جاری رہے گا۔

What's Your Reaction?

Like Like 1
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0