امتِ مسلمہ کو بڑا صدمہ، معروف روحانی رہنما پیر ذوالفقار صاحبؒ کا وصال
امتِ مسلمہ کو بڑا صدمہ، معروف روحانی رہنما پیر ذوالفقار صاحبؒ کا وصال
انتقالِ پُرملال پر تعزیتی کلمات
نہایت رنج و غم کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم انتقال فرما گئے۔
اِنّا للہِ و اِنّا اِلَیہِ راجِعون۔
حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ عصرِ حاضر کے عظیم روحانی بزرگ، صاحبِ نسبت اور اصلاحِ باطن کے ممتاز رہنما تھے۔ آپ کی پوری زندگی ذکرِ الٰہی، اتباعِ سنت، تزکیۂ نفس اور بندگانِ خدا کی اصلاح میں گزری۔ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگ آپ کے فیضِ صحبت سے مستفید ہوئے اور آپ کی رہنمائی میں دین و دنیا میں کامیابی کی راہوں پر گامزن ہوئے۔
حضرت کی سادگی، اخلاص، عاجزی، تقویٰ اور امتِ مسلمہ کے لیے دردِ دل آپ کی نمایاں صفات تھیں۔ آپ نے ہمیشہ محبت، حکمت اور نرمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف بلایا اور بالخصوص نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی اصلاح میں نمایاں کردار ادا فرمایا۔ آپ کی خانقاہ علم و عمل، ذکر و فکر اور روحانی تربیت کا ایک روشن مرکز رہی۔
میں اپنی طرف سے اور اپنے تمام اہلِ خانہ کی جانب سے حضرت کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ حضرت کو جنتُ الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کے فیوض و برکات کو قیامت تک جاری و ساری رکھے، اور پسماندگان، متعلقین، خلفاء، مریدین اور تمام محبین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی حضرت کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا ربّ العالمین۔
What's Your Reaction?
Like
0
Dislike
0
Love
0
Funny
0
Angry
0
Sad
1
Wow
0