جمہوریت کی یرغمالی کے لئے نتیش،نائیڈو دونوں کو یاد رکھا جائے گا

جمہوریت کی یرغمالی کے لئے نتیش،نائیڈو دونوں کو یاد رکھا جائے گا

Aug 21, 2025 - 19:09
 0  5
جمہوریت کی یرغمالی کے لئے نتیش،نائیڈو دونوں کو یاد رکھا جائے گا

سرفرازاحمدقاسمی حیدرآباد
رابطہ: 8099695186

            جمہوریت محض ایک طرز حکومت نہیں بلکہ ایک عہد ہے،ایک امانت ہے جو عوام اپنے نمائندوں کو سونپتے ہیں تاکہ وہ ان کے حقوق کی پاسبانی کریں،ان کے مسائل کی آواز بلند کریں اور اقتدار کو جواب دہ بنائے مگر جب اسی جمہوریت کا سب سے مقدس ایوان جسے عوام کی آواز کا مظہر ہونا چاہیے،چند افراد کی مرضی و منشا کا تابع بن جائے تو یہ محض ایک سیاسی تنازع نہیں رہتا بلکہ قومی المیہ بن جاتا ہے، جمہوریت کی روح شفاف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں مضمر ہے لیکن جب انتخابات کے انعقاد کا ذمہ دار ادارہ ہی شکوک و شبہات کے کہرے میں لپٹ جائے اور ہر کس و ناکس یہ کہنے لگے کہ ملک کا الیکشن کمیشن اب بھروسے کے قابل نہیں رہ گیاہے وہ ایک مخصوص پارٹی کا ترجمان بن چکاہے تو جمہوریت کی بنیادیں لرز اٹھتی ہیں،جمہوریت صرف انتخابات کا نام نہیں یہ عوام کے اس حق کا نام ہے جس کے ذریعے وہ اپنے نمائندے کو منتخب کرتے ہیں،اپنی آواز ایوان تک پہونچاتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق ملک کا مستقبل رقم کرتے ہیں لیکن جب یہی حق کسی سازش،بدنیتی یا ادارہ جاتی ملی بھگت کی بھینٹ چڑھنے لگے تو صرف عوام نہیں بلکہ پوری جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے اور آج ملک میں یہی ہورہاہے،یہاں جمہوریت اور جمہوری اقدار کو پوری طرح یرغمال بنا لیا گیاہے،بہار میں ایس آئی آر کے نام پر ووٹر لسٹ سے مبینہ طور پر 65 لاکھ ووٹروں کے نام نکالنے اور مختلف ریاستوں میں ووٹ چوری کے خلاف جب اپوزیشن خاص طور پر انڈیا الائنس نے دہلی کی سڑکوں پر گزشتہ دنوں احتجاج کیا تو جواب میں پولیس کی گرفتاریوں،بی جے پی کے الزامات کی بوچھار اور الیکشن کمیشن کی پراسرار خاموشی نے ثابت کردیا

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 0
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0