اُجالا خبر کے بانی وایڈیٹر  جناب ثاقب ضیاء  نے اردو زبان وادب پر بڑا احسان کیا ہے

اُجالا خبر کے بانی وایڈیٹر  جناب ثاقب ضیاء  نے اردو زبان وادب پر بڑا احسان کیا ہے

Jul 31, 2025 - 17:29
Jul 31, 2025 - 17:39
 0  110
اُجالا خبر کے بانی وایڈیٹر  جناب ثاقب ضیاء  نے اردو زبان وادب پر بڑا احسان کیا ہے

اُجالا خبر کے بانی وایڈیٹر  جناب ثاقب ضیاء  نے اردو زبان وادب پر بڑا
احسان کیا ہے
🖊وسیم اکرم 
ڈیجیٹل میڈیا کے دنیا میں  اُجالا خبر کے بانی وایڈیٹر  جناب ثاقب ضیاء نے اردو زبان وادب پر بڑا احسان کیا ہے۔  اردو کی تاریخ میں  ان کی یہ کاوش رقم ہو گئی ہے ۔آج جب کہ اردو اخبار ورسائل خریدنا اور پڑھنا اردو والوں نے بے حد کم کر دیا ہے، جو بہت ہی افسوسناک ہے۔ اردو والے بھی اب دیگر لوگوں کی طرح سوشل میڈیا، فیس بک ،واٹس ایپ پر منحصر ہوتے جارہے ہیں، اس صورتحال میں ثاقب ضیاء "اُجالا خبر " کے توسط سے سوشل میڈیا پر اردو  کا پرچم لہرانے کی کوشش  میں سرگرم ہیں۔اس سے دو فائدہ ہے، ایک تو اردو ادب کو لوگ میڈیا پر سوشل میڈیا پر پڑھ رہے ہیں اور اردو زبان، اردو تعلیم سے متعلق جو مسائل ہیں جو تحریک چل رہی ہے, کیا کرنا ہے، ہمیں کیسی کوشش کرنی ہے؟؟ اس سے وہ جانکار ہوتے ہیں. ضیاء صاحب اردو آبادی کو جگا رہے ہیں 
دوسرا فائدہ یہ  کہ اُجالا خبر پر جب ہم کسی کتاب، کسی میگزین یا کسی ادیب، شاعر کو پڑھتے ہیں تو پھر اس کے بعد یہ شوق جاگتا ہے کہ ہم ان کی کتاب، رسالہ یا اخبار لے کر ذرا تفصیل سے انہیں پڑھیں، سمجھیں اور ان کی تحریر کا بھرپور مزہ لیں۔ اس طرح سے اخبار، رسالے، کتابوں کے پڑھنے کا شوق بھی اُجالا خبر جگا رہا ہے اور اس سے اردو کتاب،رسائل،اخبار  کی خریداری بھی بڑھتی ہے، لوگوں کو شوق ہوتا ہے کہ ہم انہیں سوشل میڈیا پر مختصر طور پر پڑھنے کے بعد ذرا تفصیلی طور پر  اردو کتاب ، رسالہ خرید کر اور اپنی پسند کا اردو اخبار کا خریدار بن کر ہم اس کا بھی مطالعہ کریں۔ اس طرح سے اردو تحریک کو زندہ کرنے میں اور اسے مزید سرگرم بنانے میں اس آر میڈیا کا رول بڑا اہم ہے۔ اس کے لیئے میں اُجالا خبر کے تمام کارکنان خاص طور پر ثاقب ضیاء کا احسان مند ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں
 اللہ سے دعا ہے کہ یہ اُجالا خبر روز  بروز بروزمزید ترقی کریں 
( وسیم اکرم)🖊
(اردو زبان  کی تحریک کا معمولی خادم)
بانکا
9572298937
Website: https://ujalakhabar.in/ 

What's Your Reaction?

Like Like 0
Dislike Dislike 0
Love Love 1
Funny Funny 0
Angry Angry 0
Sad Sad 0
Wow Wow 0